لندن :پاکستان کی معروف اور اکثر خبروں میں رہنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ اس بار ان کی بحث کا سبب برطانوی دارالحکومت لندن میں ہونے والی ایک ہائی پروفائل سیاسی و سماجی تقریب بنی ہے، جہاں انہوں نے لندن کے میئرصادق خان کی جانب سے دی گئی ایک خصوصی پارٹی میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس باوقار تقریب میں برطانوی سیاسی رہنماؤں، سفارتکاروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، جہاں حریم شاہ کی اچانک انٹری اور موجودگی نے سب کو حیران کر دیا۔ حریم شاہ نے ہمیشہ کی طرح اپنی اس اہم انٹری کی تصاویر اور جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں،تاہم اس ہائی پروفائل رسائی پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
لندن میئر کی پارٹی میں حریم شاہ کی انٹری! ویڈیو وائرل، تہلکہ مچ گیا#NeoNews #LatestUpdates #HareemShah pic.twitter.com/hLUpDSV51l
— Neo News (@NeoNewsUR) June 3, 2026