جلالپور بھٹیاں کا ایدھی نیم حکیم کی وجہ سے دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھا

جلالپور بھٹیاں کا ایدھی نیم حکیم کی وجہ سے دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھا

: ⁠⁠⁠جلال پوربھٹیاں(محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں) :جلال پور بھٹیاں کا سماجی ورکر ایدھی جلال پوربھٹیاں کے نام سے جانہ جانے والہ نیم حکیم کے ہتھے چڑھ گیا دونوں ٹانگیں کٹ گئیں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا لوگوں کا مسیحا خود کسی مسیحا کی تلاش میں

جلال پوربھٹیاں کا رھائشی منظور احمد ساقی جوایدھی جلال پوربھٹیاں کے نام سے مشہور ہے نے میں بازار میں نیم حکیم محمد حسین سے دوائی لی جس سے اس کی طبعیت خراب ہو گئی جس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ھسپتال لے جایا گیا وہاں سے اتفاق ہسپتال منتقل گیا گیا ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی زندگی بچانے کے لیے اس کی دونوں ٹانگیں کاٹنا پڑیں گی وہاں پر اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئیں جو زندگی اور موت کی کشمکش میں بستر پر زندگی کے دن گزار رہاہے۔ جلال پور بھٹیاں کا مین باراز عطائی ڈاکٹروں سے بھرا پڑہے۔

جو سر عام جعلی ادوایات فروخت کرتے ھیں اور لوگوں کی زندگی سے کھیل رہےہیں پنجاب حکومت نے ان نیم حکیموں کے خلاف قانون تو بنا لیے ہیں۔ لیکن ان عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف کاروائی نہیں ھوئی غریب عوام کو ان جعلی اور نیم حکیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ھے ڈرگ انسپکٹر اور حکومتی اہکار ان سے باقاعدہ منتھلی لیتے ہیں۔

 غریب عوام ان نیم حکیموں کے رحم و کرم پر ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ ایسے تمام نیم حکیموں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ اور کئی زندگیاں تباہ ھونے سے بچ سکیں منظور احمد ساقی جلال پوربھٹیاں میں غریب آدمی ھونے کے باوجود ہر فلاحی کام میں سر فہرست ہوتے تھے آج خود زندگی اور موت کی کشمکش میں بستر پر کسی مسیحا کی امداد کے منتظر ہیں۔