لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے مات دے دی

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے مات دے دی

لاہور: پاکستان سپر لیگ فائیو کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے مات دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائیو کے سولہویں میچ میں قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا بڑا ہدف دیا مگر گلیڈی ایٹرز 172 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے  بین کٹنگ 53، شین واٹسن 23، محمد نواز 24 اور جیسن رائے 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قلندرز کی جانب سے محمد فیضان نے 3 جبکہ سلمان ارشاد، دلبر حسین اور سمیت پاٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے بین ڈنک اور اسمتھ پٹیل نے چوکوں چکھوں کی بارش کر کے شائقین کو خوب انجوائمنٹ فراہم کی۔ بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 جبکہ پٹیل نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ حسنین، فواد اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔