ہری پور ویڈیوز سکینڈل ،ملزمان گرفتار ، ڈی ایس پی کی ہنگامی پریس کانفرنس

ہری پور ویڈیوز سکینڈل ،نوجوان لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گرفتار

ہری پور نازیبا ویڈیوز سکینڈل ، نوجوان لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے ارکان کو  گرفتار  کر لیا گیا ۔ڈی ایس پی ہری پور نےہیڈکواٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس میں حراست میں لیے گئے ملزمان کے بارے میں تفصیلات فراہم کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور سیکس سکینڈل لڑکے لڑکیوں کی ویڈیو بنانے والے12رکنی گروہ کے ارکان گرفتارکر لئے گئے،گرفتار ملزمان نوجوان لڑکوں کو اسلحہ کی نوک پر ڈرا دھمکاکربرہنہ کرکہ ویڈیو  بناتے تھے  ۔

ایف آئی آر  کے مطابق اس گروہ کے ارکان متاثرہ نوجوانوں پر مارپیٹ تشددبھی کرتے تھے اس سکینڈل میں پولیس کے مطابق سرائے صالح ۔پنڈ کمال خان اور دیگر علاقوں کے متاثرین کی ویڈیوز پولیس نے برآمد کی ہیں ۔ 

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اس ویڈیو سکینڈل کے12رکنی گروہ کے دوافراد گرفتار ہیں جن سے مزید تفتیش جاری  ہے ۔

واضح رہے کہ ہری پور میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ویڈیوزبناکربلیک میل کرنے کا سلسلہ عرصہ سے جاری ہےتھانہ سرائے صالح کی پولیس کی جانب سے دواطراف سے کراس پرچے درج کئے گئے اور گرفتاریاں بھی کی گئیں ۔

365/341/355/34کی  دفعات کے تحت درج زیل نامزد۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرائے صالح میں احسن۔خان آصف ۔مصطفی ۔اسامہ ۔عباس علی۔عبید۔عدیل ۔نوید ودیگرنامعلوم افرادکے خلاف FIRدرج کی گئی۔