عمران خان ہی نظام درست کریں گے ،استعفیٰ مانگنے والے شرم کریں ، شبلی فراز

عمران خان ہی نظام درست کریں گے ،استعفیٰ مانگنے والے شرم کریں ، شبلی فراز
سورس: File photo

پشاور،  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے  کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنے والوں کو شرم آنی چاہئے 

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے جواب میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ  صوبے کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے ،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح  ثابت ہوئے،  وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں آج کا نتیجہ کل کی ویڈیو کا ثبوت ہے، پی ڈی ایم نے لوٹی ہوئی دولت کے منہ کھول دیئے  ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کے مستعفی ہونے کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنا چاہیے۔