گیلانی کی فتح، وزیراعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

گیلانی کی فتح، وزیراعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
کیپشن: گیلانی کی فتح، وزیراعظم عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، وزیر خارجہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم  نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ علی حیدر گیلانی کا چہرہ، آواز اور ان کی حرکتیں عوام کے سامنے ہیں۔ پارٹی اور وزیراعظم عمران خان  نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے اور واضح ہوجائے گا کون کہاں کھڑا ہے اور آج کا دن جمہوریت کیلئے افسوس کا مقام ہے جو جمہوریت کے علمبردار تھے انہوں نے جمہوہری قدروں کو روندا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج سے ہمارے بیانیے کو تقویت ملی اور ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے جبکہ یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شفافیت کی یقین دہانی اور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔ عمران خان کے بیانیے پر آج مہر ثبت ہوئی۔ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں بھی ووٹوں کی خرید وفروخت ہوئی۔ ضمیروں کے سوداگروں نے ضمیروں کی خریداری کی۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔