ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کی طلاق ہو گئی

ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کی طلاق ہو گئی

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کی ریپر، پروڈیوسر و فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ سے باضابطہ طلاق ہو گئی ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق   کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔دونوں تقریباً 8سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک ر ہے اور دونوں کے چار بچے ہیں۔تاہم  ازدواجی مشکلات کے باعث دونوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

 
خیال رہے کہ یہ جوڑا دنیا کے سب سے معروف اسٹارز میں سے ہے اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں انتہائی کامیاب ہیں۔کم کرڈیشین کو سب سے پہلے اُن کے خاندان سے متعلق ٹیلی ویژن کے ایک ریئلیٹی شو ’’ کیپنگ اپ ود دی کارڈیشیئنز ‘‘ کی وجہ سے 2007 میں شہرت ملی۔

دوسری جانب کانیے ویسٹ 15 سال سے بھی زیادہ عرصے سے ریپ موسیقی کے سب سے بڑے ناموں میں سے ہیں۔ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نے فیشن ڈیزائننگ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ جوڑا پہلے کئی سالوں تک دوست رہا جس کے بعد مئی 2014 میں شادی کر لی جو آٹھ سال بعد طلاق کی صورت میں ختم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں  کی طلاق کی افواہیں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں