پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، سردی کی شدت میں اضافہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے ، بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کا یہ سلسلہ شام تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ، اوکاڑہ ، پتوکی ، احمد پور شرقیہ ، بورے والا اور سانگلہ ہل میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ، گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، راولپنڈی ، ساہیوال اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بادل برسیں گے جبکہ گلگت بلتستان ، مری اور گلیات میں بارش کے ساتھ برفباری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ، اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ آج ہونے والی بارش اور برف باری سے ملک میں جاتی سردی کو بریک لگ گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں