ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔خیر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان ،کوہاٹ ،ضلع سوات،ضلع لوئردیر  مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیےگئے۔اس کے علاوہ مظفرآبادشہر میں بھی  زلزلےکے جھٹکے محسوس ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8 بج کر 24 منٹ پر آیا،جس کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی اور  مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔تاہم ابتدائی طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔