ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد:مینگورہ شہر اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4اعشاریہ 5 ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 40کلومیٹر اورمرکز پاک افغان تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔