اسلام آباد: اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
وزیراعظم اور دونوں وزرائے اعلیٰ کی ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔