فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اپنے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو لیک میں فواد چوہدری اپنے بھائی سےکہہ رہے ہیں کہ  ” اپنے لاہور کے سی جے (چیف جسٹس )کہہ رہے ہیں کہ میری کوئی جنرل کراﺅ پنجاب کے ساتھ ، دوسرا اپنامظاہر کو ڈار صاحب کے ذریعے، ان سے مل لیں ، ان کو کہیں کہ ان کے نام کا پورا ٹرک کھڑاہے ، آپ بتائیں اس کا کیا کرناہے ، میری ذاتی تجویز ہے کہ یہ کرنے کے بعد تارڑ پر تین چار استغاثہ کراﺅ، ان پر 228 لگوا دیں، تاکہ ان پر پریشر پڑے ۔“

فیصل چوہدری ہدایات لینے کے بعد کہتے ہیں ” جی میں صبح ہی کر لیتاہوں “ ، پھر فواد چوہدری کہتے ہیں ” صبح ان سے پوچھ کر بتانا “