Get Alerts

آسمان پر رنگوں کا کھیل: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج، پاکستان میں بھی نظارہ ممکن

آسمان پر رنگوں کا کھیل: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج، پاکستان میں بھی نظارہ ممکن

لاہور :فلکیاتی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے آج ایک یادگار دن ہے، کیونکہ سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ شاندار قدرتی نظارہ پاکستان سمیت ایشیا، آسٹریلیا اور امریکہ کے مختلف خطوں میں دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ وقت کے مطابق، گرہن کے مختلف مراحل درج ذیل ہوں گے۔ 
    ابتدائی عمل،دوپہر 1:44 بجے چاند گرہن کا آغاز ہوگا۔    جزوی گرہن،دوپہر 2:50 بجے چاند کا کچھ حصہ زمین کے سائے میں آنا شروع ہوگا۔    مکمل گرہن، شام 4:05 بجے چاند مکمل طور پر گرہن کی زد میں آ جائے گا۔    عروج کا وقت، شام 4:34 بجے گرہن اپنے عروج (Peak) پر ہوگا۔    اختتام، رات 7:23 بجے یہ فلکیاتی عمل مکمل طور پر ختم ہوگا۔
ماہرین کے مطابق، چاند گرہن کے وقت پاکستان میں دن کی روشنی ہوگی، اس لیے شہری چاند طلوع ہونے کے وقت (غروبِ آفتاب کے قریب) اس کا جزوی نظارہ کر سکیں گے۔ جیسے جیسے اندھیرا بڑھے گا، گرہن کے آخری مراحل کو زیادہ واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

ٹیگز: