Get Alerts

سفارتی گفتگو یا لوری؟ کینیڈین وزیراعظم کی تقریر کے دوران اجیت دوول کی آنکھ لگ گئی

سفارتی گفتگو یا لوری؟ کینیڈین وزیراعظم کی تقریر کے دوران اجیت دوول کی آنکھ لگ گئی

اوٹاوا / نئی دہلی: کینیڈین وزیراعظم کی تقریر اور مارک کارنی و نریندر مودی کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک غیر متوقع منظر نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (NSA) اجیت دوول اہم سفارتی تقریب کے دوران اونگھتے ہوئے پائے گئے۔
پریس کانفرنس کے دوران جب کیمرے کا رخ اجیت دوول کی جانب مڑا، تو وہ کرسی پر براجمان آنکھیں بند کیے دکھائی دیئے۔ اس دوران کینیڈین وزیراعظم اہم نکات پر گفتگو کر رہے تھے، لیکن بھارتی سکیورٹی چیف بظاہر گہری نیند یا شدید تھکن کے باعث "پاور نیپ" (Power Nap) لیتے نظر آئے۔
جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی، سوشل میڈیا صارفین نے طنز و مزاح کے تیر چلا دیئے ۔ ایک صارف نے لکھا، "لگتا ہے لمحہ بھر کے لیے بھارتی قومی سلامتی نے 'پاور سیونگ موڈ' آن کر لیا ہے" ۔ایک اور صارف کا کہنا تھا، "سفارتی ماحول اتنا پُرامن اور بورنگ تھا کہ قومی سلامتی کو بھی جھپکی آ گئی" ۔ کچھ صارفین نے جسٹن ٹروڈو کی تقریر کو 'لوری' سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ دوول صاحب اس سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

ٹیگز: