آزاد میڈیا کسی بھی معاشرے میں محتسب کے امور سر انجام دیتا ہے: شہباز شریف

 آزاد میڈیا کسی بھی معاشرے میں محتسب کے امور سر انجام دیتا ہے: شہباز شریف

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا اس دن کو منانے کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت، افادیت اور صحافتی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ صحافت رائے عامہ کی تشکیل اور قومی شعور اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا آزاد صحافت کا جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں اہم کردار ہے اور کسی بھی ملک میں معاشی ترقی میں میڈیا کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔ صحافت ایک ایسا مقدس پیشہ ہے جو حق کے حصول کیلئے آواز اٹھاتا ہے اور ذمہ دارانہ صحافت ملک کو کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی سے چھٹکارا دلانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا آزاد میڈیا کسی بھی معاشرے میں محتسب کے امور سر انجام دیتا ہے اور ہماری حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے جبکہ میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کیلئے محفوظ ماحول مہیا کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدار رہتے ہوئے لوگوں کی درست سمت میں رہنمائی کرے۔