انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر، سعودی ریال، یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

جمعرات کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20روپے اور قیمت فروخت118.70روپے پر مستحکم رہی۔ یوروکی قدر میں مزید70پیسے اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مزید80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید142.70روپے سے گھٹ کر141.60روپے اور قیمت فروخت143.80روپے سے گھٹ کر143.10روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید161.80روپے سے گھٹ کر161.00روپے اور قیمت فروخت163.30روپے سے گھٹ کر162.50روپے ہوگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 29 اپریل مینار پاکستان جلسہ: پی ایچ اے کا پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ
 بدھ کو سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.60روپے اور قیمت فروخت31.90روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.40روپے اور قیمت فروخت32.70روپے پر مستحکم رہی۔ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں