Get Alerts

پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھارتی پنجاب اور کشمیر ڈوب جائیں گے:بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر کا  انکشاف

پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھارتی پنجاب اور کشمیر ڈوب جائیں گے:بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر کا  انکشاف

نئی دہلی : بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کے بھارتی دعوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی، تو اس کے نتیجے میں بھارتی پنجاب اور جموں و کشمیر زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

ایک بیان میں سیف الدین سوز نے کہا کہ پاکستان کے دریاؤں کا پانی اُس کے لیے زرعی اور انسانی ضروریات کے لیے زندگی کی حیثیت رکھتا ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی مداخلت سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو یہ عمل نہ صرف قانونی بددیانتی ہوگا بلکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اس نازک صورت حال کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے، اور اس حملے کو بھارتی حکومت کی جانب سے ایک سیاسی چال قرار دیا ہے تاکہ داخلی مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

سیف الدین سوز کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارت میں بعض حلقے سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کی بات کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان آبی تعلقات کو منظم رکھنے والا کلیدی معاہدہ ہے۔

ٹیگز: