راولپنڈی :پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب ٹریننگ لانچ تجربہ کیا ہے۔ میزائل نے 450 کلومیٹر کی دوری پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تجربہ "انڈس" مشق کا حصہ تھا، جو فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری اور مختلف ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کے لیے کیا گیا۔ یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ کرتا ہے اور فوجی حکمت عملی کو مضبوط بناتا ہے۔
ابدالی میزائل نظام دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے، اور اس کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔