Get Alerts

تربت : ڈکیتی کی بڑی واردات,ڈاکو دن دہاڑے بینک لوٹ کر فرار

تربت : ڈکیتی کی بڑی واردات,ڈاکو دن دہاڑے بینک لوٹ کر فرار

تربت: بلوچستان کے شہر تربت کے مرکزی بازار میں مسلح ڈاکو دن دہاڑے بینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات میں بھاری ہتھیاروں سے لیس افراد نے بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور کیش تھیلوں میں بھر کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور پوری کارروائی کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈاکو بغیر کسی مزاحمت کے بینک سے لوٹی گئی رقم لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لوٹی گئی رقم کی درست مالیت جانچنے کا عمل جاری ہے۔ ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے بینک اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی سخت کر دی ہے۔ اس واردات نے مقامی تاجروں اور شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

 
 

ٹیگز: