Get Alerts

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

انڈونیشیا کی موسمیات، ماحولیاتی تبدیلی اور ارضیاتی ادارے (BMKG) کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سمندر کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں، اسی لیے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ ادارے کے مطابق زیرِ زمین تھرتھراہٹ کے باوجود ایسی کوئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی جس سے خطرناک سمندری لہریں اٹھنے کا خدشہ ہو۔

شدید جھٹکوں کے بعد شہری خوف کے مارے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

انڈونیشیا زلزلہ خیز خطے "رنگ آف فائر" میں واقع ہے، جہاں زمین کی پلیٹوں کی سرگرمیاں اکثر زلزلوں کا سبب بنتی ہیں۔

ٹیگز: