بھارت :بالی ووڈ کی نئی فلم 'Loveyapa' کی خصوصی اسکریننگ کے موقع پر منعقدہ تقریب ایک غیر متوقع واقعے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس تقریب میں جہاں کئی معروف فنکاروں نے شرکت کی، وہیں اداکارہ شاروری واگھ بھی اپنی بہن کے ہمراہ شریک ہوئیں۔
فوٹو سیشن کے بعد جب شاروری واگھ واپس پلٹنے لگیں تو ان کے پیچھے کھڑی ان کی بہن اپنا توازن کھو بیٹھیں اور زمین پر گر گئیں۔ خوش قسمتی سے وہ جلد ہی سنبھل گئیں، تاہم اس لمحے کی ویڈیو کیمروں میں قید ہو گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ نے اسے معمول کا واقعہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے "سیلیبریٹی کلچر کی اصل حقیقت" کا نام دیا۔ تاہم فلم Loveyapa کی اسکریننگ کو عمومی طور پر سراہا گیا، اور یہ واقعہ تقریب کی یادگار جھلکی بن گیا۔