کراچی: پاکستان کی پٹرولیم ضروریات کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کراچی بندرگاہ پر خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بھاری کھیپ پہنچ گئی ہے، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید آئل ٹینکرز کی آمد بھی متوقع ہے۔
بحری جہاز ایم ٹی شالیمار تقریباً 73 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر کراچی پورٹ پہنچے گا، جس سے مقامی ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ایم ٹی لیان گوئی ہو نامی ٹینکر 55 ہزار میٹرک ٹن پٹرول لے کر پہنچ رہا ہے، جس سے ملک بھر میں پٹرول کی فراہمی مزید مستحکم ہوگی۔ایم ٹی خیرپور نامی جہاز 45 ہزار میٹرک ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھیپ لے کر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔
بندرگاہ حکام کے مطابق، ان جہازوں کی ترجیحی بنیادوں پر برتھنگ کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان بڑے ٹینکرز کی آمد سے نہ صرف ملک میں تیل کے ذخائر کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ سپلائی چین میں حائل رکاوٹیں بھی دور ہونے کا امکان ہے۔