پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں نہیں جانا چاہیے تھے، اعتزاز احسن

پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں نہیں جانا چاہیے تھے، اعتزاز احسن

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر کسی بھی سیاسی جماعت کے سپریم کورٹ جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ یہ معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ہم کسی بھی پارٹی کے سپریم کورٹ جانے کے حق میں نہیں تھے بلکہ ہم پارلیمنٹ میں ہی پاناما کا معاملہ حل کرنا چاہتے تھے جس کیلئے ہم نے بل پیش کیا لیکن حکومت کی وجہ سے اس طرف کوئی کام نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف تومیاں نواز شریف خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے اعتراض بھی اٹھادیا۔

مصنف کے بارے میں