نیو یارک: ٹوئٹر پر آئے دن نت نئے ٹوئٹس سے توجہ حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 11منٹ کے لیے بند رہا تاہم 11 منٹ بعد ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔

پورے دس منٹ تک امریکی صدر ٹرمپ ٹوئٹر کی دنیا سے غائب رہے اور ٹوئٹر پر ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر ایرر میسج آتا رہا۔
Earlier today @realdonaldtrump’s account was inadvertently deactivated due to human error by a Twitter employee. The account was down for 11 minutes, and has since been restored. We are continuing to investigate and are taking steps to prevent this from happening again.
— Twitter Government (@TwitterGov) November 3, 2017
سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ نادانستہ طور پر ڈس ایبل ہوا تھا۔ ساتھ ہی دوبارہ ایسا نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں