بحران کے باوجود امریکہ کی قطر کے ساتھ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری

بحران کے باوجود امریکہ کی قطر کے ساتھ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری

مناما /واشنگٹن: امریکی حکومت نے خلیجی تنازع کے باوجود قطر کے ساتھ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔واشنگٹن قطر کے ایف 15 طیاروں کی سروس کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکا قطر کے لڑاکا طیاروں کیلئے زمینی تنصیبات بھی قائم کرے گا اور لڑاکا طیاروں کی سروس کیلئے بینکرز کو مزید جدید بنائے گا۔ ان لڑاکا طیاروں کی مرمت کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی سروسز کے لئے تربیتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔خلیجی ممالک نے گزشتہ 5 ماہ سے دوحا کا بائیکاٹ کررکھا ہے اور اس پر خطے میں دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورۂ ریاض کے موقع پر کہا تھا کہ قطر کئی عرصے سے دہشت گردی کی فنڈنگ کررہا ہے اور اسے یہ فوری طور پر روکنا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں