امریکہ اور شمالی کوریا کشیدگی میں کمی لانے کے اقدامات کریں، چین

امریکہ اور شمالی کوریا کشیدگی میں کمی لانے کے اقدامات کریں، چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا   کشیدگی میں کمی لانے کے اقدامات کریں، امریکی بمبار طیاروں کی کورین جزیرے پر پرواز کشیدگی بڑھانے کا باعث بنیں گی، چین بینک آف ڈانڈونگ کے خلاف پابندی سے واشنگٹن سے ناخوش ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ ایشیا سے پہلے ہی امریکہ علاقے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چھن ینگ نے کہا کہ امریکی بمبار طیاروں کی کورین جزیرے پر پرواز کشیدگی بڑھانے کا باعث بنیں گی۔ جب کہ امریکہ کو کوشش کرنی چاہئے کہ کشیدگی کو کسی بھی صورت کم کیا جائے ۔

چین چاہتا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کشیدگی میں کمی لانے کے اقدامات کریں۔تمام متعقلہ فریقین بیٹک کے ذریعے اس مسئلہ کا حل تلاش کریں ۔ فریقین مل کر ایک دوسرے کے خدشات رفع کر سکتے ہیں۔ امریکہ اور شمالی کوریا جیسی کوششوں میں مصروف ہیں وہ جلتی پر تیل کا کام کریں گی۔

انہوں نے چینی بینک پر لگائی گئی امریکی پابندی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔ بینک پر لگایا گیا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

مصنف کے بارے میں