ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کا سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کا سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کے عمدہ 93 رنز کی بدولت سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل 56 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیرل مچل 13، گلین فلپس 33 اور جیمی نیشام 10 رنز بنا سکے۔ 
سکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور بریڈلی وہیل نے 4 اوورز میں 40 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیوون کونوے، جیمی نیشام، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 
سکاٹ لینڈ کی قیادت کائل کوئٹزر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جارج میونسی، میتھیو کروس، ریچی بیرنگٹن، کالیوم میکلیوڈ، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، سفیان شریف، الاسڈائر ایوانز اور بریڈلی وہیل شامل ہیں۔