پاکستان نے بھارتی ائیر لائن کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

Pakistan Air line India Air Space

اسلام آباد :پاکستان نے بھارتی ائیر لائن کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ،بھارتی ایئرلائن "گو فرسٹ" کو سری نگر سے شارجہ کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکا گیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارت کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ،ابتدائی طور پر بھارتی ائیر لائن گو فرسٹ کو سری نگر سے شارجہ کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکا گیا ۔

سی اے اے حکام کے مطابق بھارتی ائیر لائن پابندی حکومتی احکامات کے بعد لگائی گئی ہے ،

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک بھارتی ایئرلائن کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت تھی، سی اے اے کے شعبہ ٹرانسپورٹ حکام نے فضائی حدود کی اجازت منسوخ کرنے کی تصدیق کر دی ۔