Get Alerts

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، 3 افراد گرفتار

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، 3 افراد گرفتار

وزیر آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں 3 مبینہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ قاتلانہ حملہ کرنے والے ایک شخص کا نام نوید ہے جس کا تعلق سوہدرہ سے ہے جبکہ دوسرے شخص کا نام فیصل بٹ اور تیسرے شخص کا نام جہانگیر بتایا جا رہا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ایک شخص سے نائن ایم ایم پستول اور 2 میگزین برآمد کئے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

ٹیگز: