عمران خان کی ایماء پر حملے کا الزام وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور ادارے پر لگایا گیا ، رانا ثناء اللہ

 عمران خان کی ایماء پر حملے کا الزام وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور ادارے پر لگایا گیا ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد :وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ اسد عمر نے عمران خان کی ایماء پر بیان میں حملہ کا الزام وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور ادارے پر لگایا ہے،اسد عمر کا یہ بیان انتہائی قابل افسوس اور غیر ذمہ دارانہ ہے ،حملہ آور کا بیان واضح ہے کہ اس نے غیر قانونی اقدام کیوں کیا ۔

 وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  کے ہمراہ   پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  قیادت نے اس افسوسناک واقعے کو بھی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے ،ایک شخص کے قتل اور اپنے زخمیوں کو  بھی سیاست کیلئے استعمال  کیا جا رہا ہے 

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نےفائرنگ واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں عمران خان زخمی ہوئے ہیں ، سیاست میں تقاریر اور پریس کانفرنس کی حد تک جواب دیا جاتا ہے ، بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں  میں   دشنام طرازی کی  سیاست  شروع ہوئی ، حالیہ واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے دلی افسوس کا اظہار کیا،حملہ آوور کو پکڑنے والے پی ٹی آئی کارکن اور پولیس کی ستائش کرتا ہوں ، وزیراعظم پاکستان نے   پنجاب حکومت ،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب ے رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے ،  پنجاب انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ  تحقیقات کیلئے وفاق ہر قسم کی مدد کرے گا ، پنجاب حکومت کو مشترکہ  تحقیقاتی ٹیم بنانے کا بھی کہا ہے  ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بھی پرتشدد ذہن رکھنے والوں کا شکار رہ چکی ہے ، مسجد نبویﷺ میں بھی ہتک آمیز رویہ اپنایا گیا ، خواتین تک کا خیال  نہیں  رکھا گیا، سعودی حکومت نے ان افراد کو پکڑ کر مثالی سزائیں سنائیں ، وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب میں ان افراد کی سزائیں ختم کرنے کی سفارش کی ،اس واقعے کے بعد شیریں مزاری نے حکومت اور اداروں پر الزامات لگائے ہیں ۔

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ فواد چودھری بھی لوگوں کو حملے کرنے کا کہہ رہے ہیں ، واقعے  سے متعلق  اگر کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی ،ملزم کی ویڈیو لیک ہونے میں کوتاہی آپ کی ہے اور استعفی وزیراعظم سے مانگ رہے ہیں ، اگر آپ تشدد اور نفرت کی فصل بوئیں گے تو اس کا نشانہ صرف مخالفین نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی قیادت کو ابھی بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اداروں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جانا چاہیئے ،جس ادارے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ ملکی دفاع کا ضامن ہے ،اتحادی حکومت کی جانب سے پرتشدد سوچ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،

مصنف کے بارے میں