سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کا حملہ، 14 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کا حملہ، 14 جوان شہید

گوادر:بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں  14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  گوادر کے علاقے اورماڑہ میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ نے کیا دہشتگردوں کی فائرنگ سے 14 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر  کاکہنا ہےکہ   علاقے میں سرچ آپریشن جاری   ہے ۔ حملے میں ملوث عناصر کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے کاتمے کیلئے پرعزم ہے  ۔ قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں