Get Alerts

ایم ڈی کیٹ 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان ، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار

ایم ڈی کیٹ 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان ، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار

کراچی :  پاکستان کے سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے کہا کہ عارضی نتائج کو حتمی نتائج قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ ان میں کوئی بھی غلطی سامنے نہیں آئی۔

رواں سال 32,424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا۔ امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے ڈینٹسٹری کے لیے 50 فیصد اور ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد نمبر درکار تھے۔ سندھ بھر میں 14,300 امیدواروں نے 55 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے، جب کہ 17,123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبر حاصل کیے۔

اس سال کی ایم ڈی کیٹ میں کراچی کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے۔ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کیں۔ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق کراچی سے تھا، جو شہر کی تعلیمی کامیابی کو اجاگر کرتا ہے۔

ٹیگز: