Get Alerts

“کرپٹ، نااہل یا میر جعفر؟علی امین گنڈاپور کی برطرفی پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا ردعمل

“کرپٹ، نااہل یا میر جعفر؟علی امین گنڈاپور کی برطرفی پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا ردعمل

مردان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی برطرفی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آخر انہیں کیوں ہٹایا گیا، کیا وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کردار ادا کر رہے تھے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ان کے اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ انہوں نے کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اڈیالہ جیل سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں نکالا گیا؟

گورنر کے مطابق، علی امین گنڈاپور نئے وزیراعلیٰ کو کرپشن، دہشت گردی اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر گئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ صوبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

ٹیگز: