بھارت، وزارت سیاحت نے تاج محل کا نام اپنے کتابچے سے نکال دیا

بھارت، وزارت سیاحت نے تاج محل کا نام اپنے کتابچے سے نکال دیا

نئی دہلی :دنیا کے عجائبات کی فہرست میں شامل تاج محل کا نام ریاست اترپردیش نے اپنی وزارت سیاحت کے کتابچے سے نکال دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست یو پی کی وزارت سیاحت نے سیاحوں کی سہولت اور سیاحتی مقامات کی تشہیر کے لئے کتابچہ جاری کیا ہے۔

کتابچے کی خاص یا انہونی بات یہ ہے کہ اس میں عجائبات عالم میں شامل بھارتی شناخت کی بڑی نشانی تاج محل کا نام تک شامل نہیں کیا گیا ہے۔دنیا بھر سے تقریبا 6 ملین سیاح ہر سال تاج محل دیکھنے کے لئے بھارت آتے ہیں۔

لیکن ٹورازم گائیڈ بک کے سرورق پر گنگا آرتی کی تصویر چھاپی گئی ہے۔ تاج محل کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے دنیا کے10 مشہور تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں