میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے لیے مدد آ گئی

میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے لیے مدد آ گئی

ڈھاکا:میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے لیے مدد آ گئی،میانمار نے اپنے ہاں بدامنی سے فرار ہو کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے ایک تجویز پیش کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگست کے اواخر میں میانمار کی ریاست راکھین میں شروع ہونے والی خونریزی سے بچتے ہوئے اب تک نصف ملین سے زائد روہنگیا باشندے بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔

روہنگیا مہاجرین کی بنگلہ دیش سے میانمار واپسی، مذاکرات میں پیش رفت

ان مہاجرین کی واپسی کے لیے ڈھاکا میں دونوں ممالک کے مابین بات چیت ہوئی۔ بات چیت کے بعد بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی نے بتایا کہ اس مکالمت میں میانمار کی نمائندگی وہاں کی سویلین رہنما آنگ سان سوچی کے ایک نمائندے نے کی۔

وزیر خارجہ کے مطابق مکالمت میں اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ دونوں ممالک ایک ایسا مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیں گے، جو لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کے عمل کو مربوط بنائے گا۔ اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔