لاہور: بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں بنائیں لیکن ماہرہ خان نے خاموشی کے ساتھ تمام تر تنقید کو برداشت کیا اور اس حوالے سے کوئی بھی بیان نہ دیا اب ماہرہ خان نے ایک لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام دیا ہے۔
@TheMahiraKhan aap aa jao yaar
— Fari (@faria1109) October 2, 2017
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر فاری نامی لڑکی نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان آپ آ جاؤ یار اس پیغام کے جواب میں ماہرہ خان نے صرف اتنا کہا 'آ گئی'۔
Aaagayi .. :) https://t.co/zwZBMNBSfF
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) October 2, 2017
ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر پر تو کوئی بات نہ کی تاہم ان کی واپسی پر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا اور صارفین نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کچھ صارفین نے ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ نے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں