"روہنگیا پناہ گزین میانمار واپس لوٹ سکتے ہیں"

جنیوا: میانمار کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے جو روہنگیا پناہ گزیں میانمار آنا چاہتے ہیں ان کی سلامتی اور بحالی کی ذمہ داری حکومت کی ہو  گی۔

جرمن میڈیا کے مطابق جنیوا میں میانمار کے مرکزی وزیر برائے سماجی بہبود ، راحت رسانی و بحالی وین میاٹ اویا نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیں کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش سے جو روہنگیا پناہ گزیں میانمار آنا چاہتے ہیں ان کی سلامتی اور بحالی کی ذمہ داری حکومت کی ہو  گی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح میانمار سے در بدر ہوکر بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو وطن واپس لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ واپس آنا چاہتے ہیں ان کی وطن واپسی کی کارروائی جلد ہی شروع کر دی جائے گی اور ان کی شہریت کی تصدیقکا کام میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان 1993ء میں طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں