برطانوی شہزادہ اور انکی اہلیہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

برطانوی شہزادہ اور انکی اہلیہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

 اسلام آباد: برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے، 2006 کے بعد سے برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

2006 میں شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس سے پہلے شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا 1996 میں خیراتی کاموں کے سلسلے میں پاکستان آئی تھیں۔ شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے کیلئے بہت پُر جوش ہیں، خوبصورت مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم خود بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔