چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی  کیلئے بشریٰ بی بی کی دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی  کیلئے بشریٰ بی بی کی دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں سیکورٹی  کیلئے بشریٰ بی بی کی دائر درخواست  پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر کے، درخواست پر نمبر لگا کر 5 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی  کیلئے دائردرخواست  کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ۔ پٹیشنر بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

چیف جسٹس نے  لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ  آپ کی درخواست میں استدعا  کیا ہے؟ جس پر سردار لطیف کھوسہ نے موقف دیا کہ  جیل میں سیکورٹی اور حقوق کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

 عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ۔

وکیل سردار لطیف کھوسہ کے کہنے پر درخواست کی سماعت کیلئے پانچ اکتوبر بروز جمعرات کی تاریخ مقرر کی گئی ۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں خدشہ ظاہر کیا  کہ ان کے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے ۔ درخواست میں عدالت یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کویقینی بنانےکے اقدامات کیے جائیں،  ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکسرسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔

مصنف کے بارے میں