نیلم منیر کی خوش لباسی نے شائقین کے دل موہ لیے

 نیلم منیر کی خوش لباسی نے شائقین کے دل موہ لیے

لاہور: ڈرامہ " احرام جنون" میں اداکارہ نیلم منیر کی خوش لباسی نے شائقین کے دل موہ لیے۔ اس ڈرامے میں اداکارہ نے شانزے کا کردار ادا کیا ہے۔ شائقین اس ڈرامے میں شانزے کے لباس کے انتخاب  سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

نیلم منیر کے کردار کی بات کی جائے تو  شانزے ایک امیر باپ کی خوبصورت  اکلوتی بیٹی ہے۔ جس نے اپنے والدین کو ایک غیرصحت مندانہ روایتی ازدواجی زندگی گزارتے دیکھا ہے ،جس کی وجہ سے اس کے اندر تلخی آگئی ہے۔

اب وہ اپنی زندگی روایات سے ہٹ کر صحت مند گزارنا چاہتی ہے اور اسے یقین ہے جو لڑکا اسے اچھا لگے گا وہ اپنی مثالی زندگی اسی کے ساتھ گزار سکے گی۔

مصنف کے بارے میں