Get Alerts

واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف، سٹوری دیکھنے والوں کو براہ راست میسج بھیجنے کی سہولت

واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف، سٹوری دیکھنے والوں کو براہ راست میسج بھیجنے کی سہولت

کیلیفورنیا : انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنی سٹوری یا سٹیٹس فیچر میں ایک نیا دلچسپ اضافہ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ ایک معروف ویب سائٹ کے مطابق، اب صارفین اپنی سٹوری دیکھنے والے افراد کو براہ راست چیٹ لسٹ میں جائے بغیر میسج بھیج سکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ پر جب کوئی صارف آپ کی سٹوری دیکھتا ہے تو آپ کو صرف ان کے نام کی فہرست نظر آتی ہے اور میسج کرنے کے لیے آپ کو چیٹ میں جانا پڑتا ہے۔ مگر نئے فیچر میں، سٹوری دیکھنے والے صارفین کے نام کے ساتھ ایک میسج آئیکون بھی نظر آئے گا۔ صارف جب اس آئیکون پر کلک کرے گا تو وہ براہ راست اسی صارف کو میسج بھیج سکے گا۔

یہ تبدیلی صارفین کے لیے بہت آسانی پیدا کرے گی کیونکہ انہیں سٹوری دیکھنے والے صارفین کو میسج کرنے کے لیے چیٹ باکس یا لسٹ میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس نئے فیچر کی ابھی صرف محدود تعداد میں صارفین کو آزمائش کے طور پر دی گئی ہے، لیکن جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے پیش کرنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: