Get Alerts

ویتنام میں سمندری طوفان ’’بوالوئی‘‘ نے تباہی مچا دی، 36 ہلاک، ہزاروں متاثر

ویتنام میں سمندری طوفان ’’بوالوئی‘‘ نے تباہی مچا دی، 36 ہلاک، ہزاروں متاثر

ہنوئی : ویتنام میں سمندری طوفان ’’بوالوئی‘‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ طوفان کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 150 سے زائد زخمی اور 20 سے زائد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، اسکول، دفاتر اور سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں اور ہزاروں گھروں کی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

طوفان اور اس سے پیدا ہونے والے سیلاب نے دو لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد ایکڑ زرعی زمین بھی متاثر ہوئی ہے۔ ملکی معیشت کو اس تباہ کاری سے تقریباً 436 ملین ڈالر کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ 
 

ٹیگز: