سی ٹی ڈی کی خیبر میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی خیبر میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔  

سی ٹی ڈی کے مطابق  ہلاک دہشتگردوں میں سے 2 کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے.

حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ حدود علی مسجد، علاقہ شاہ گئی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

مصنف کے بارے میں