Get Alerts

صوبوں کی تعداد بڑھنے میں کسی کا ذاتی فائدہ نہیں، وسائل کی کمی نہیں، مسائل کا تعلق دیگر عوامل سے ہے: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود

صوبوں کی تعداد بڑھنے میں کسی کا ذاتی فائدہ نہیں، وسائل کی کمی نہیں، مسائل کا تعلق دیگر عوامل سے ہے: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود

لاہور: ایپ سپ (APSUP) کے زیر اہتمام ملک گیر آگاہی مہم کے دوران چیئرمین پنجاب گروپ  میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ صوبوں کی تعداد میں اضافے سے کسی کا ذاتی فائدہ نہیں ہوتا اور موجودہ صوبوں کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ فنڈز کے باوجود مسائل حل نہ ہونے کا مطلب ہے کہ اصل مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ دیگر وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپ سپ صوبوں کے فوائد اجاگر کر رہا ہے اور اس کا سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبے بنانے سے نہ صرف انتظامی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا، جو ملک میں موجود مختلف مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔