Get Alerts

یاسین ملک کا بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہ رکھنے کا اظہار

یاسین ملک کا بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہ رکھنے کا اظہار

سرینگر عدالت میں 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار، سرلا بھٹ قتل کیس میں ملوث ہونے کا الزام مسترد

سرینگر: کشمیری رہنما یاسین ملک نے سرینگر کی عدالت میں 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرا دیا، جس میں انہوں نے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہ ہونے کا اظہار کرتے ہوئے اپنا مقدمہ مزید لڑنے سے انکار کر دیا۔

یاسین ملک نے حلف نامے میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی حکومت نے 36 سال بعد انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرکے پھانسی دینے کی سازش کی ہے۔ انہوں نے سرلا بھٹ قتل کیس میں ملوث ہونے کے الزام کو بھی دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔

کشمیری رہنما کا کہنا ہے کہ عدالت سزائے موت بھی عائد کرے تو وہ اسے کشمیر کے لیے قبول کریں گے، تاہم سزا قبول کرنے کا مطلب جرم قبول کرنا نہیں ہوگا۔

ٹیگز: