Get Alerts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ناقدین کو جواب

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ناقدین کو جواب

 ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی خراب ہے، مانتا ہوں، کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھیں، محسن نقوی

لندن: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں، کرکٹ انہی لوگوں کے آنے کی وجہ سے تباہ ہوئی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ لوگوں کی تنقید کی بنیاد پر فیصلے نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے جو مناسب سمجھیں گے، وہی کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی خراب ہے، تاہم انہوں نے شائقین اور ناقدین سے کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کی ضرورت ہے اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے موقع دینا چاہیے۔

ٹیگز: