Get Alerts

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمبرز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 185 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 44 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 112 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 427 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹیگز: