امریکی محکمہ خارجہ کی بھارت میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید

امریکی محکمہ خارجہ کی بھارت میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید

واشنگٹن :بھارت میں انسانی حقوق کی بد تر صورتحال پر امریکا نے تنقید کی ہے امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔بھارت میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارتی فورسز کی خلاف ورزیاں اور ماورائے عدالت قتل سنگین مسائل قرار دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد،عصمت دری بھی بھارت میں انسانی حقوق کے اہم مسائل ہیں،جموں کشمیر میں پیلٹ گن کے باعث87 عام شہری ہلاک ہوئے،پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوئے،بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر جوابدہی نہ ہونےکے برابر ہے،عدم احتساب کے باعث بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے