دہشت گردی جہاں اور جیسی بھی ہو قابل مذمت اور انسانیت دشمنی ہے: شاہ سلمان

دہشت گردی جہاں اور جیسی بھی ہو قابل مذمت اور انسانیت دشمنی ہے: شاہ سلمان

جدہ :سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک میٹرو اسٹیشن میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل قابل مذمت ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فرمانروا کی طرف سے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے نام جاری کردہ ایک برقی مراسلے میں سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے بم دھماکوں کو سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے صدر پوٹن کے نام جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا 

ہے کہ ’ہمیں سینٹ پیٹرز برگ میں ایک میٹرو اسٹیشن میں ہونے والے بم دھماکوں پر گہرا دکھ اور رنج پہنچا ہے۔ ہم اس مجرمانہ خونی واردات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی ہر شکل کو مسترد کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مشکل کی اس گھڑی میں روسی حکومت اور قوم کے ساتھ ہے۔ توقع ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ کے تازہ واقعے سے دہشت گری کے خلاف جنگ میں روس کے کردار پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ خود سعودی عرب بھی منظم دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔ دہشت گردی کی ہرسطح اور شکل کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی جہاں اور جیسی بھی ہو قابل مذمت اور انسانیت دشمنی ہے۔