کراچی : پاکستان اور ونڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سریز اپنے اختتام کو پہنچ گئی جس میں پاکستان نے ونڈیز کو کلین سویپ کیا ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانےوالی اس سیریز کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پاکستانی ٹیم نے پی ایس ایل میں شاندار کاکردگی دکھانے والے تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو کرایا، جس میں حسین طلعت ،آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی 6 اپریل 2000 کو پیدا ہوئے جبکہ پاکستان کی سینئر کھلاڑی شعیب ملک 14 اکتوبر 1999 میں پاکستان کی طرف سے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا تھا۔ اس بات کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا جب ایک صارف نے یہ بات شیئر کی تو شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے شوہر کی حمایت میں میدان میں آ گئیں اور کہا
???????? common.. my husband is still a spring chicken ???? #longevity @realshoaibmalik #mashaAllah https://t.co/gsmFMMVwDV
— Sania Mirza (@MirzaSania) April 3, 2018
ثانیہ مرزا نے کہاکہ ’’کم آن میرے شوہر ابھی تک جوان ہیں اور ساتھ میں ماشااللہ بھی کہا‘‘
اس دلچپ امر کو دیکھ کر آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ۔
Did you know...@realshoaibmalik made his Pakistan debut on the 14th October 1999. @iShaheenAfridi, who debuted last night, wasn't born until 6th April 2000!#howzstat pic.twitter.com/edAhpSTJlK
— ICC (@ICC) April 4, 2018
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں